برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2021
ڈیلی میل نے میگھن مارکل کے اپنے والد کو لکھے گئے خط کو شائع کیا تھا، فوٹو : فائل

ڈیلی میل نے میگھن مارکل کے اپنے والد کو لکھے گئے خط کو شائع کیا تھا، فوٹو : فائل

 لندن: برطانیہ کی شہزادی میگھن مارکل نے برطانوی اخبار دی میل اور ویب سائٹ دی میل آن سنڈے کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی ہائی کورٹ نے برطانوی اخبار دی میل اور ان کی ویب سائٹ دی میل آن سنڈے کے خلاف میگھن مارکل کے دائر کردہ مقدمے کا فیصلہ شہزادی کے حق میں سنادیا۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن سے شاہی خطابات واپس لے لئے گئے 

لندن ہائی کورٹ کے جج مارک واربی نے فیصلے میں لکھا کہ برطانوی اخبار نے شہزادی کا ان کے والد کے لیے لکھا گیا ذاتی خط حاصل کرکے اور اجازت کے بغیر شائع کیا جو کہ برطانیہ کے اشاعتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے 

میگھن مارکل نے عدالت سے انصاف کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا تاہم اخبار دی میل کی انتظامیہ نے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : والدہ لیڈی ڈیانا کی طرح اہلیہ کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، شہزادہ ہیری 

یہ مقدمہ چونکہ فوجداری کا نہیں تھا اس لیے سول کیس ہونے کی وجہ سے نہ کسی کو مجرم قرار دیا گیا اور نہ ہی سزا سنائی گئی تاہم اس فیصلے سے آئندہ میڈیا ٹرائل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ دی میل آن سنڈے نے میگھن مارکل کے 2018 میں اپنے والد کو لکھے گئے نجی خط کو شائع کیا تھا جس پر شہزادی نے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔