- امریکی صدر نے پاکستانی بزنس مین کو اہم عہدے پر نامزد کردیا
- انسداد کرپشن پر کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- چین امریکا کے ساتھ ’باہمی مفادات کے حامل‘ تجارتی تعلقات بڑھائے گا، رپورٹ
- افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- سینیٹ الیکشن؛ جی ڈی اے کا وزیراعظم سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
- اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز
- سینیٹ الیکشن سے سبق سیکھ لیجیے
- کئی ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
- نمل یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ، ایک جاں بحق
- خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی
- سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد
- لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال
- احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ
- این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
- ہمیں کام کرنے دیں اور کیچڑ نہ اچھالیں، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو جواب
- پاک بحریہ کی قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک بینائن اور نائجر کیلئے امداد
- ملک میں ایک روز میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق
- مثانے کی سوزش روکنے والی نئی امید افزا ویکسین
- ٹنڈو محمد خان، دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- اچّھی عادات کام یابی کا راز
سبزچائے سرطان سے بچانے والے جین کو بڑھاتی ہے

سبزچائے میں موجود ایک مرکب انسانی جسم میں پی 53 جین کی ٹوٹ پھوٹ روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: سبزچائے کے گوناگوں فوائد ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں اور اب اس میں کینسر کو روکنے والا ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ملا ہے جو سرطان سے بچانے والے جین کی قوت اور تعداد کو بڑھاتا ہے۔ اس طرح سبزچائے کا کینسر روکنے اور ڈی این اے کی سطح پر اہم کردار سامنے آیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سبزچائے میں ایک کیمیکل ایسا ہے جو مشہور پی 53 جین کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔ یہ جین بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسے ’ ڈی این اے کا محافظ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پی 53 جین کو اینٹی کینسر پروٹین بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ڈی این اے میں تبدیلی اور ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اور شکستہ ڈی این اے کی مرمت بھی کرتا ہے۔ اسطرح خلوی سطح پر یہ بدن کے شیرازے کو بکھرنے سے روکتا ہے۔
رینسیلیئر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے سائنسداں پروفیسر نے سبز چائے میں ایک اینٹی آکسیڈںٹ دریافت کیا ہے جسے ایپی گیلوکیٹاچِن گیلٹ ( ای جی سی جی) کہتے ہیں۔ یہ سبز چائے میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس دریافت سے ضدِ سرطان ادویہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اب تک 50 فیصد انسانی کینسر کے معاملات میں پی 53 جین کی تبدیلی کو ہی دیکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں چائے میں موجود ای جی سی جی پی 53 جین کو اس کی قدرتی حالت میں برقرار رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ سبزچائے کا یہ مرکب ایک عرصے سے سپلیمنٹ کی صورت میں بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کی پشت پر ٹھوس سائنسی ثبوت اب سامنے آیا ہے۔
ماہرین نے ای جی سی جی اور پی 53 جین کے درمیان عمل کو غور سے دیکھا ہے ۔ ای جی سی جی براہِ راست پی 53 جین سے چپک جاتا ہے اور اسے متاثر ہونے یا ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ سبزچائے کینسر کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔