کانگوں میں مسافر بردار کشتی کے حادثے میں 60 ہلاکتیں

ویب ڈیسک  منگل 16 فروری 2021
240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں، حکام (فوٹو، فائل)

240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں، حکام (فوٹو، فائل)

کنشاسا: افریقی ملک کانگوں میں سیکڑوں مسافروں کے لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق دریائے کانگو میں تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔ علاوہ ازیں حکام نے حادثے کے اسباب اور دیگر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ کانگو میں دریا پر سفر عام ہے، یہاں دور دراز سفر کے لیے عام طور دریائی سفر کیا جاتا ہے اور اکثر مسافر بردار کشتیوں کے ساتھ حادثات پیش آتے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔