بھارت کا مرکزی بینک پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر

ویب ڈیسک  منگل 16 فروری 2021
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی۔ فوٹو : فائل

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی، شوبز ستاروں سے لے کر عام آدمی تک ہر کسی کو ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کے بولنے کا انداز اتنا پسند آیا کہ سب نے دینا نیر کے ہی انداز میں بول کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں جہاں دینا نیر کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ بھارت کے مرکزی بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر دینا نیر کے بولنے کے انداز میں ہی بھارتی صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے۔

بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔