- حکومت نے پٹرول بحران پر قائم کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی
- کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ
- ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے
- روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
- پے پال کی ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی
- ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب
- چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل
- کورونا بے قابو؛ نئی دہلی میں ہونے والا ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی
- افطاری بنانے میں جھگڑا، باپ نے بیٹے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا
- کالعدم تحریک لبیک کا لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان
- سینئرصحافی اورسابق چیئرمین پیمرا گولی لگنے سے زخمی، پولیس
- رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی
- نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
- یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی
- شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق
- افریقی ملک چاڈ کے صدر فرنٹ لائن پر فوج کی کمانڈ کے دوران ہلاک
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں 10 سال سے چوہوں کے شکار پر مامور بلاّ

چیف ماؤسر نے ڈیوڈ کیمرون، تھریسامے اور بورس جانسن کے ادوار دیکھے، فوٹو : ٹوئٹر








لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر چوہوں کا شکار کرنے پر تعینات بلّے کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک ایسا بلاّ موجود ہے جسے باقاعدہ طور پر چوہے مارنے کے لیے دس سال قبل تعینات کیا گیا تھا۔ یہ بلاّ وزیراعظم ہاؤس میں ’’ چیف ماؤسر‘‘ کے نام سے مشہور ہے تاہم اس کا اصل نام لیری ہے۔
لیری کی بطور ’’ چیف ماؤسر‘‘ تعیناتی نہایت دلچسپ ہے، دس سال قبل ایک براہ راست نشریات کے دوران سیاہ رنگ کا ایک بڑا چوہا دیکھا گیا جس سے کافی جگ ہنسائی ہوئی تھی۔ اس واقعے کے بعد ہی لیری کو لاوارث پالتو جانوروں کے سینٹر سے حاصل کیا گیا تھا۔
لیری کی ذمہ داریوں میں وزیراعظم ہاؤس میں موجود چوہوں کو اپنی خوراک بنانا ہے اور لیری کو یہ ذمہ داری نبھاتے دس سال مکمل ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران تین وزرائے اعظم ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن وزیراعظم ہاؤس کے مکین بنے۔
یوں تو برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں اس قبل ہمفری نامی ایک بلّے نے بھی چوہوں کا شکار کیا اور 1997 میں ریٹائرڈ ہوگیا لیکن عالمی شہرت 14 سالہ لیری کو ہی حاصل ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موصوف ’’چیف ماؤسر‘‘ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہے جسے 45 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں اور اس بلّے کو الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک سلیبیرٹی کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔
چیف ماؤسر کو میڈیا میں بھی کافی کوریج ملتی ہے اور عالمی نشریاتی اداورں میں خصوصی رپورٹس بھی نشر ہوئی ہیں۔
بلّے کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی اہلکار بھی مامور ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔