ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی

بزنس رپورٹر  بدھ 17 فروری 2021
دو روز بعد فاریکس مارکیٹ میں روپے کی تنزلی کا سفر تھم گیا ہے(فوٹو، فائل)

دو روز بعد فاریکس مارکیٹ میں روپے کی تنزلی کا سفر تھم گیا ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں دو دن کے بعد ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت خرید15 پیسے کی کمی سے 159.35 روپے سے گھٹ کر159.20 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 159.50 روپے سے گھٹ کر159.30 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30 روپے سے گھٹ کر159.20روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے159.60 روپے سے گھٹ کر159.40 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یو رو کی قدر میں 1روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید192روپے سے گھٹ کر 191روپے اور194روپے سے گھٹ کر قیمت فروخت193روپے آ گئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید220.20روپے سے گھٹ کر219.50روپے اور قیمت فروخت222.20روپے سے گھٹ کر221.50روپے ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔