سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

بزنس رپورٹر  بدھ 17 فروری 2021
سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں بڑی کمی آگئی(فوٹو، فائل)

سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں بڑی کمی آگئی(فوٹو، فائل)

 کراچی:  عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1789ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت900روپے کمی سے 1لاکھ 10ہزار300، دس گرام سونے کی قیمت 772روپے کمی سے 94ہزار564روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے کی سطح پرمستحکم ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔