- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
حکومت کا بجلی پرعائد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی پر عائد فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے وزیراعظم امدادی پیکج کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے سبسڈی دینے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )کے جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
’ایکسپریس‘ کو دستیاب ایجنڈے کی کاپی کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ای سی سی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیش کی جانے والی دواہم سمریوں کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔
پہلی سمری میں وزارت توانائی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا اور اس تجویز پر تفصیلی غور کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کی ہی سمری پر بجلی کے بلوں پر صارفین سے وصول کئے جانے والے 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج کی منسوخی پر بھی غور ہوگا اور توقع ہے کہ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی جائے گی کیونکہ نیلم جہلم سرچارج ختم ہوچکا ہے اور اس بارے میں قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے بھی سفارش کی جاچکی ہے۔
دستاویز کے مطابق ای سی سی کے اجلاس مین نیشنل انجیئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن آف پاکستان(این ای سی او پی) کے لئے حکومتی خود مختار گارنٹی کی منظوری دینے پر بھی غور ہوگا نیشنل انجنیئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن آف پاکستان اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے فنانسنگ کا انتظام کرنا چاہتا ہے جس کیلئے بونڈز جاری کرنے کی تجویز ہے اور اس کے لئے حکومت کی خودمختار گارنٹی چاہتا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں سے متعلق ایشوئز حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری پر بھی غور ہوگا جس کے تحت احساس پروگرام کیلئے کمیونیکیشن سپورٹ کی سمری کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔
ای سی سی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ذمے جرمنی کی کمپنی میسز اوشن وائڈ شپنگ سروسز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری پر غور ہوگا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم امدادی پیکج کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے سبسڈی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔