یش راج فلمزکا 2021  میں 4 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 17 فروری 2021
رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: مشہور بھارتی فلم پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے رواں سال 4 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یش راج فلمز نے اپنی آفیشل ٹوئٹ میں فلم دیکھنے والوں کے لئے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروڈکشن ہاؤس رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں کا اعلان کر رہا ہے کیوں کہ ہم فلموں کے شوقین افراد کو سنیما میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔

یش راج فلمز کی ٹوئٹ کے تحت رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں پہلی فلم ’سندیپ اور پنکی فرار ‘ ہے جس میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 19 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

دوسری فلم سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی ہے جوکہ ’ بنٹی اور ببلی‘  کا سیکوئل ہے۔ فلم 23 اپریل کو ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔

تیسری اور بڑی فلم جس کا سوشل میڈیا پر کافی چرچہ بھی ہے وہ رنبیر کپور، وانی کپور  اور سنجے دت کی فلم ’ شمشیرہ ‘ ہے جوکہ 25 جون کو سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

27 اگست کو ریلیز کی جانے والی چوتھی اور آخری فلم ’جاییش بھائی جوردار‘ ہے جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔