تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا وزیر اعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
تحریک انصاف کے ارکان نے آئی جی سندھ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی طرح کام کررہے ہیں(فوٹو، فائل)

تحریک انصاف کے ارکان نے آئی جی سندھ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی طرح کام کررہے ہیں(فوٹو، فائل)

 کراچی: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی غیر جانب داری پر سوال کھڑا کردیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ آئی جی سند ھ پیپلزپارٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کر ر ہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے آ ئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جس پر  وزیر اعظم نے اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی یقین دہا نی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹوں پر مقامی قیادت کی جانب سے اعتراضات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میرے فیصلے پارٹی کے مفاد میں ہے۔ اگر مجھ پر اعتماد ہے تو میرے فیصلوں کی تائید کریں۔ تحریک انصاف کے اراکین سند ھ اسمبلی کو براہ راست کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

اس موقعے پر وزیر اعظم نے سندھ میں جماعت کی تنظیم نو سے متعلق یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ  سندھ میں جلد تنظیم سازی کی جا ئیں گی۔ کراچی ڈویژن ختم کر کے سند ھ کا ایک ہی صدر رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔