- حکومت نے پٹرول بحران پر قائم کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی
- کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ
- ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے
- روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
- پے پال کی ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی
- ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب
- چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل
- کورونا بے قابو؛ نئی دہلی میں ہونے والا ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی
- افطاری بنانے میں جھگڑا، باپ نے بیٹے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا
- کالعدم تحریک لبیک کا لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان
- سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی
- رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی
- نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
- یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی
- شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق
- افریقی ملک چاڈ کے صدر فرنٹ لائن پر فوج کی کمانڈ کے دوران ہلاک
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
پی ایس ایل 6 کا پہلا پریکٹس میچ بیٹسمینوں کا شو ثابت

ڈنک اور فخر کے42،42 رنز،شان 46پرآؤٹ،سلطانز نے قلندرز کو ہرا دیا۔ فوٹو: پی ایس ایل
کراچی: پی ایس ایل 6سے قبل پہلا پریکٹس میچ بیٹسمینوں کا شو ثابت ہوا۔
پی ایس ایل6 کی تیاریوں میں مصروف ٹیموں کے پریکٹس میچز کا آغاز ہوگیا، پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹ سے شکست دیدی۔
نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 4 وکٹ پر181 رنز بنائے، اوپنر ٹام ابیل صرف 9رنز بنا سکے، بین ڈنک نے 26 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، فخر زمان نے39 بالز پر 42 رنز بنائے،احمد دانیال نے 31 اور سمت پٹیل نے 29 رنزناٹ آؤٹ بنائے، ذیشان اشرف 13پر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صہیب اللہ اور صہیب مقصود ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ملتان سلطانز نے ہدف 3وکٹ پر 17.5اوورز میں ہی حاصل کرلیا،شان مسعود 29گیندوں پر 46کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے42رنز کیلیے 33گیندوں کا استعمال کیا،خوشدل شاہ 20گیندوں پر41رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،رائلی روسو نے 23بالز پر 37رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے،اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رہا،کھلاڑیوں نے باؤنڈری کے قریب اونچے کیچز تھامنے کی خصوصی پریکٹس کی، کوچ اور کپتان ممکنہ کمبی نیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کرتے رہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔