لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
کابینہ نے کابینہ لیوی کی منظوری دے دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے، عرفان کھوکھر۔ فوٹو:فائل

کابینہ نے کابینہ لیوی کی منظوری دے دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے، عرفان کھوکھر۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی کابینہ نے لیوی کی منظوری دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایل پی جی کی زمینی راستے سے درآمد پر لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے درآمد پر 4669 روپے لیوی کا نفاذ تجویز کیا گیا ہے، اگر لیوی کا نفاذ ہوتا ہے تو ایل پی جی مہنگی ہو گی، لیوی نفاذ کی تجویز پر عمل نہ کیا جائے، اگر کابینہ نے کابینہ لیوی کی منظوری دے دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔