- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
مقبول والدین کے ٹک ٹاک اسٹار بچے
کراچی: مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو چاہے لوگ کتنا ہی ناپسند کریں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جہاں اس ایپ پر لوگ بے سروپا حرکتیں کرتے پائے جاتے ہیں وہیں ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھی موقع ملتا ہے۔
آج پاکستانی نوجوان نسل کی اکثریت ٹک ٹاک پر موجود ہے اور جولوگ اچھا کونٹینٹ بناتے ہیں انہیں لوگ سراہتے بھی ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات کے بچوں کے بھی اکاؤنٹس ہیں جن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور جو اپنی ویڈیوز سے لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کے ٹک ٹاک اسٹار بچوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے شاید آپ پہلے واقف نہ ہوں۔
سرخاب خلیل
ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘، ’’پیار کے صدقے‘‘ اور ’’پیارےافضل‘‘سمیت کئی ہٹ ڈراموں کے خالق خلیل الرحمان قمر پاکستان کے معروف مصنف، ہدایت کار، پروڈیوسر اور شاعر ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بیٹے سرخاب خلیل ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں ان کے ٹک ٹاک پر 6 لاکھ سے زائد اور انسٹاگرام پر 11 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ سرخاب خلیل مختصر ویڈیوز بناکر لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔
ربیکا خان
ربیکا خان پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں ان کے ٹک ٹاک پر تقریباً 50 لاکھ اور انسٹاگرام پر13 لاکھ فالوورز ہیں۔ ربیکا خان پاکستان کے معروف ٹی وی اور اسٹیج اداکار کاشف خان کی بیٹی ہیں ۔ کاشف خان بھارتی کامیڈی شو میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کا کام بھارت میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔
رومیسہ خان
رومیسہ خان بھی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں۔وہ اکثر کامیڈی ویڈیوز بناتی ہیں اور ان کا کام لوگوں کو بے حد پسند آتا ہے یہی وجہ ہے ان کے ٹک ٹاک 4.9 ملین یعنی 49 لاکھ اور انسٹاگرام پر 13 لاکھ فالوورز ہیں۔ رومیسہ خان پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی اسٹار تنویر اخترخان کی بیٹی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔