امریکا کی عالمی مقابلےمیں پوزیشن پر غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
غلام اسحاق انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نے امریکامیں مقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کی

غلام اسحاق انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نے امریکامیں مقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے پوزیشن لینے پر پاکستانی طلباء کومبارکباد دی ہے۔

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نےامریکامیں ہونےوالےایک مقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نےامریکی انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈایسٹروناٹکس کےمقابلےمیں ایم آئی ٹی اور اسٹین فورڈیونیورسٹیوں کوشکست دی۔

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نے 2021 کے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹوناؤٹکس (ڈیزائن ، بلڈ اور فلائی) کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایئروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس میں منعقدہ ریموٹ کنٹرولڈ طیاروں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایم آئ ٹی، برکلے اور اسٹینفرڈ یونی ورسٹی جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہوا لیکن پاکستانی طلبا کی ٹیم نے ان پر سبقت حاصل کرکے پوزیشن حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔