شاہد کپور بھی پارٹی گرل کے مداح بن گئے، ویڈیو بناڈالی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
شاہد کپور اپنی نئی فلم ’’جرسی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز ہوگی

شاہد کپور اپنی نئی فلم ’’جرسی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز ہوگی

 ممبئی: پارٹی گرل دینانیر مبین کی ویڈیو پاکستان کے بعد سرحد پار مقبولیت کے جھنڈے گاڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستانی یوٹیوبر دینانیر مبین نے گزشتہ ہفتے دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر کے دوران انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جو اتنی وائرل ہوئی کہ لوگ سوشل میڈیا پر مختلف میمز بناکر اپ لوڈ کرتے رہے اور اس میں فنکاروں سمیت قومی کھلاڑی بھی شامل رہے۔

پارٹی گرل کی ویڈیو ’’یہ ہم ہیں‘‘ پر میمز بننے کا سلسلہ اب سرحد پار پہنچ چکا ہے جہاں بالی ووڈ کے معروف شخصیات کے علاوہ بھارتی پولیس اور بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کی ’پارٹی ہورہی ہے‘ پر مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور وہ مداحوں کو محظوظ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اس بار انہوں نے ’’پارٹی ہورہی ہے‘‘ کے ٹرینڈ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جسے مداحوں کے جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

شاہد کپور نے جو ویڈیو اپ لوڈ کی اس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’جرسی‘ کے سیٹ پر موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ تیلگو اداکارہ رشی کھنہ اور دیگر اداکارہ بھی موجود ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار شاہد کپور پر کیمرہ فوکس کرکے کہتے ہیں یہ ہمارا اسٹار ہے، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کررہے ہیں۔

جس کے بعد شاہد کپور نامور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا گانا ’’پارٹی آل نائٹ‘‘ گانا شروع کردیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔