گجرات میں اسپتال کے ڈاکٹرز کے 2 گروپوں میں تصادم، 5 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

گجرات: عزیز بھٹی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی جب کہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے 5 ڈاکٹر زخمی ہوئے، جب کہ فائرنگ سے اسپتال میں خوف وہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی، اور اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو باہر نکال دیا گیا، جب کہ 5 ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں اور لواحقین کو دوسرے اضلاع میں شفٹ کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔