پیٹرول کی بڑھتی قیمت پرامیتابھ اور اکشے کو دھمکی کا سامنا

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن دونوں اداکار بالکل خاموش ہیں، کانگریس لیڈر۔ فوٹو : فائل

پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن دونوں اداکار بالکل خاموش ہیں، کانگریس لیڈر۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: کانگریس لیڈر نے اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں کانگریس کے سربراہ نانا پاٹول نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے خلاف نہ بولنے پر مشہور اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو ریاست مہاراشٹرا میں جاری فلمز کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔

کانگریس لیڈر نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن دونوں اداکار مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف بالکل خاموش ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکار پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کانگریس کی حکومت کے خلاف ٹوئٹ کیا کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔