پاکستان کیلیے کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خوش خبری

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
 پہلے مرحلے  میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔(فوٹو، فائل)

پہلے مرحلے میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: پاکستان کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

ادارۂ صحت  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزز ملیں گی، کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کھیپ مفت فراہم کرے گا

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے  میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔ کوویکس جون تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 71 لاکھ خوراکین فراہم کرے گا۔پاکستان کو آئندہ ماہ پہلی کھیپ میں آسٹرازنیکا کی 70 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا ویکسین مفت، سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل

کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جون میں فراہم کرے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 1 کروڑ ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ پاکستان گاوی کے زریعے کوویکس سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔