روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 18 فروری 2021
 انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 35 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 35 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی:  انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 35 پیسے کی کمی سے 159.20 روپے سے گھٹ کر158.85 روپے اور قیمت فروخت30 پیسے کی کمی سے159.30 روپے سے گھٹ کر159روپے ہو گئی۔

اسی طرح20پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے گھٹ کر 190.60 روپے اور قیمت فروخت 193 روپے سے گھٹ کر192.60 روپے پر آ گئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے بڑھ کر220 روپے اور قیمت فروخت 221.50 روپے سے بڑھ کر222 روپے ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔