پارٹی گرل کی ویڈیو پر ماہرہ خان کی ’’پاجامہ پارٹی‘‘ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 فروری 2021
ماہرہ کی شیئر کردہ ویڈیو میں مومل شیخ بھی رقص کرتی نظر آرہی ہیں (فوٹو: فائل)

ماہرہ کی شیئر کردہ ویڈیو میں مومل شیخ بھی رقص کرتی نظر آرہی ہیں (فوٹو: فائل)

 کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پارٹی گرل کی ویڈیو پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاجامہ پارٹی کے نام سے رقص کی ویڈیو جاری کی ہے جس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔

’’ پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہر کوئی اسی طرح اپنی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کے سحر میں نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز فنکار بھی جکڑے ہوئے ہیں۔

پارٹی گرل کی ویڈیو پر ماہرہ خان نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اُن کے ساتھ مومل شیخ اور دیگر سہیلیاں بھی شامل ہیں جوکہ ’’ پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے ری مکس گیت پر رقص کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں ’’پارٹی گرل‘‘ دینا نیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت سپر ہو اور میری دعا ہے کہ آپ کا مستقبل روشن ہو۔

ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ پاوری ہو رہی ہے کے بعد اب پیش خدمت ہے ’’ پاجامہ پارٹی‘‘۔ ماہرہ کا ویڈیو شیئر کرنا تھا کہ مایہ علی، ایمان خان، صبا فیصل، میرا سیٹھی سمیت بہت سے فن کاروں نے اداکارہ کی ویڈیو کو بہترین قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔