ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں اضافے کی تفصیلات جاری

ارشاد انصاری  جمعرات 18 فروری 2021
اسٹیٹ بینک نے ملکی قرضوں میں ایک سال کے دوران ہونےو الے اضافے کی تفصیلات جاری کردیں(فوٹو، فائل)

اسٹیٹ بینک نے ملکی قرضوں میں ایک سال کے دوران ہونےو الے اضافے کی تفصیلات جاری کردیں(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: گزشتہ ایک سال میں ملکی قرضوں میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں  پانچ ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اوردسمبر 2020 تک غیرملکی قرضوں کا حجم بڑھ کر 115 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019 کے مقابلے دسمبر 2020 میں بیرونی قرضے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافے سے 115 ارب 80 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ دسمبر 2019 میں بیرونی قرضوں کا حجم 110 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ملکی تاریخ کے ریکارڈ 6 ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کرچکے ہیں، وزیراعظم

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج روشن ٹڈ یجیٹل اکاؤنٹ کی تقریبِ اجرا  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ قرضے واپس کیے، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر واپس کرچکے ہیں، یعنی اب تک 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطوں کی مد میں دے چکے ہیں، آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔