پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، آرمی چیف   

ویب ڈیسک  جمعـء 19 فروری 2021
روسی صدر کے نمایندے نے افغان امن عمل کےلیے پاکستان کے مثبت کردارکو سراہا،آئی ایس پی آر

روسی صدر کے نمایندے نے افغان امن عمل کےلیے پاکستان کے مثبت کردارکو سراہا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک روس تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوں گے اس کے علاوہ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔