روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی

بزنس رپورٹر  جمعـء 19 فروری 2021
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید میں 18 پیسے کا اضافے ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید میں 18 پیسے کا اضافے ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 18 پیسے کے اضافے سے 158.85 روپے سے بڑھ کر 159.03 روپے اور قیمت فروخت 13 پیسے کے اضافے سے 159 روپے سے بڑھ کر 159.13 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 159.20 روپے سے بڑھ کر 159.30 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 20 پیسے کے اضافے سے 190.60 روپے سے بڑھ کر191.80 روپے اور قیمت فروخت 192.60 روپے سے بڑھ کر193.80روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.30 روپے کے اضافے سے 220 روپے سے بڑھ کر 221.30 روپے اور قیمت فروخت 222 روپے سے بڑھ کر223.30 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔