جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال

ویب ڈیسک / ارشاد انصاری  ہفتہ 20 فروری 2021
موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں

موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں

جنوبی وزیر ستان: وزیراعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہیں جس کے بعد پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے منعقد کیا۔

موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا، نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کوفورجی میں اپ گریڈ کردیا۔

اس اقدام سے صارفین تیزرفتارڈیٹا سروسزسے استفادہ کر سکیں گے۔ پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹیں لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آوازاورڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔