روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

بزنس رپورٹر  ہفتہ 20 فروری 2021
برطانوی پونڈ کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فوٹو : فائل

برطانوی پونڈ کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتے کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں 5پیسے کی کمی اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ ایک ہفتے (7 دن) کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار رہی. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے کم ہو کر159.03روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے کم ہو کر159.13روپے پر آگئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید159.10روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر159.30روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر191.75روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر193.75روپے ہو گئی جب کہ2.70روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219روپے سے بڑھ کر221.70روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر223.70روپے پر جا پہنچی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔