سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

بزنس رپورٹر  پير 22 فروری 2021
سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ . (فوٹو، فائل)

سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ . (فوٹو، فائل)

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار750، دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار950 روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 1400 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔