سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا

اسٹاف رپورٹر  پير 22 فروری 2021
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ ہوگیا، اب براہ راست وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کرے گا (فوٹو : فائل)

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ ہوگیا، اب براہ راست وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کرے گا (فوٹو : فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کردیں جس کے تحت سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ اب سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیراعلی کے ماتحت کام کرے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔