’ہیلی کاپٹر شاٹ مجھے بھی سیکھائیں‘ سارہ ٹیلر کی راشد خان سے فرمائش

اسپورٹس ڈیسک  منگل 23 فروری 2021
راشد خان نے سارہ ٹیلر کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ کے جواب میں لکھا کہ ’جی ضرور‘۔ فوٹو: فائل

راشد خان نے سارہ ٹیلر کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ کے جواب میں لکھا کہ ’جی ضرور‘۔ فوٹو: فائل

 لندن: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے افغان کرکٹر راشد خان کے ہیلی کاپٹرشاٹ کی انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر بھی مداح ہوگئیں۔

راشد خان نے گزشتہ دنوں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کی فتح کے دوران ہیلی کاپٹر شاٹ کھیلا تھا، ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سارہ ٹیلر نے کہا کہ مجھے بھی یہ شاٹ کھیلنا سیکھائیں، جس پر راشد خان نے جواب میں لکھا کہ ’جی ضرور‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔