’دباؤ سے آزاد ہوکر کھیلیں‘ ہاشم آملا کا پشاور زلمی کو اہم مشورہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 23 فروری 2021
نیچرل انداز میں کھیلتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، بیٹںگ کوچ پشاور زلمی۔ فوٹو: فائل

نیچرل انداز میں کھیلتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، بیٹںگ کوچ پشاور زلمی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: بیٹنگ کوچ ہاشم آملا نے پشاورزلمی کو دباؤ سے آزاد ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق اسٹار بیٹسمین کہتے ہیں کہ بطور بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہوں، گزشتہ سال بھی پاکستان میں قیام سے لطف اندوز ہوا، ہماری ٹیم پی ایس ایل 6 میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان وہاب ، شعیب ملک، کامران اکمل اور روی بوپارا جیسے کھلاڑی گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے، ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ہاشم آملا نے کہا کہ نیچرل انداز میں کھیلتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کو یہی مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ذہنی دباؤسے آزاد ہوکر کھیلیں، سینئرز اور جونئیرز کا اچھا کمبی نیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی ایونٹ میں اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔