وانا میں 2 قبائل میں جھڑپیں جاری، مزید 2 افراد ہلاک

نمائندہ ایکسپریس  منگل 23 فروری 2021
مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی، انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ فوٹو : فائل

مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی، انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ فوٹو : فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: وانا کے متنازع کرکنڑہ علاقہ میں دوتانی اور زلی خیل کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔

گزشتہ روز مزید 2 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی، انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

دونوں متحارف قبائل کے مابین بھاری ہتھیاروں سے مورچوں اور املاک پر گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے، عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ان جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔