- سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار
- آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
- وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
- ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
نیلم منیر اور احسن خان کی پشتو میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

احسن خان ، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘میں کام کررہے ہیں فوٹوفائل
کراچی: اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں پشتو بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر خان اور احسن خان کی ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے ڈانس والی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
اسی دوران ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور پشتو میں نیلم منیر سے کہتی ہے یہ (احسن خان) تمہارا خاوند (شوہر) ہے؟ جس پر نیلم منیر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں اوئے خدایا! اور پھر ڈوپٹہ منہ پر رکھ کر ہنسنا شروع ہوجاتی ہیں اور احسن خان مذاق میں کہتے ہیں ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔
بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔
واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘ میں کام کررہے ہیں۔ ڈرامے کے سیٹ سے اکثر احسن خان شوٹنگ کے دوران کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔