- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد: نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بلیک آؤٹ گدوپاورپلانٹ اورسوئچ یارڈ کےدرمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔
بریک ڈاؤن سے بڑی ٹرانسمیشن لائنزٹرپ کرگئیں۔ شمال اورجنوب میں بجلی کا لوڈ غیرمتوازن ہوگیا۔ نیپرا نےگدوپاورپلانٹ انتظامیہ کی غفلت، عملے کی تکنیکی تربیت کی کمی اوراین ٹی ڈی سی کے بوسیدہ نظام کوبریک ڈاؤن کا ذمہ دارٹھہرایا۔
9 جنوری کی رات 11 بج کرچالیس منٹ پرپورا ملک اندھیرے میں ڈوبنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جنوب میں شمال کی نسبت بجلی کی پیداوارزیادہ تھی۔ غیرمتوازن پیداوارسے مکمل بریک ڈاؤن کی صورتحال بنی۔ این ٹی ڈی سی مجموعی طورپر22 گھنٹے میں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن
رپورٹ کے مطابق بجلی بحالی پرفوری کام شروع ہوا تاہم کچھ پاورپلانٹس کوبحال کرنے میں دیرلگی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس گیس کی کمی کے باعث بند تھے۔ کے الیکٹرک نے بھی ٹپال اورگل احمد پاورپلانٹس کوچلانے کی کوشش کی۔ زیادہ تر پاورپلانٹس27 گھنٹےکے اندرٹرانسمیشن لائن سے کنیکٹ ہوگئے۔ پن بجلی کے پاور پلانٹس نے20 گھنٹے میں پیداوارشروع کی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی بجلی 17 گھنٹوں میں بحال ہوئی۔
نیپرا نے پاورپلانٹس پرعملے کی تکنیکی تربیت پرتوجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سسٹم کو بچانے کے لیے ضروری تکنیکی اقدامات کیے جائیں جن سے مکمل بلیک آؤٹ سے بچا جا سکے۔ رپورٹ میں ٹرانسمیشن لائنزکی مرمت بہترکرنے، ٹرپنگ کم سے کم ہونے کے عمل کویقینی بنانےاوربجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کوتکنیکی بنیادوں پردورکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔