- سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار
- آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
- وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
- ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
مکیش امبانی کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر بنانے کا اعلان

چڑیا گھر 280 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا، فوٹو : فائل
نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے دوسرے بڑے امیر تاجر مکیش امبانی نے دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر گجرات میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس پروجیکٹ کو ابتدا میں ہی تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارب پتی تاجر مکیش امبانی نے ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں 113 ہیکٹر یعنی 280 ایکڑ پر محیط دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں افریقی شیر ، بنگال کے شیر اور کوموڈو ڈریگن سمیت ہندوستان اور دنیا بھر سے جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی 100 سے زائد اقسام ہوں گی۔
بھارت کے امیر ترین تاجر کا کہنا ہے کہ ’’گرین زولوجیکل ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن کنگ ڈم‘‘ میں جانور محفوظ بھی رہیں گے اور یہاں بیمار یا معذور جانوروں کی بحالی کا کام بھی ہو گا۔ چڑیا گھر کے قیام اور انتظام کا کام ان کے 25 سالہ بیٹے اننت امبانی سنبھالیں گے۔
رواں برس جنوری میں مکیش امبانی کی کمپنی ’’ریلائنس انڈسٹریز‘‘ نے اپنے چڑیا گھر کے لیے اسرائیل کے دو جوڑے زیبرا کے بدلے گوہاٹی میں آسام اسٹیٹ چڑیا گھر سے دو نایاب سیاہ تیندوے معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گوہاٹی میں چڑیا گھر کا گھیراؤ کیا تھا اور اب یہ مظاہرے ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نایاب تیندؤں کی منتقلی کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔