- حکومت نے پٹرول بحران پر قائم کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی
- کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ
- ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے
- روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
- پے پال کی ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی
- ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب
- چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل
- کورونا بے قابو؛ نئی دہلی میں ہونے والا ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی
- افطاری بنانے میں جھگڑا، باپ نے بیٹے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا
- کالعدم تحریک لبیک کا لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان
- سینئرصحافی اورسابق چیئرمین پیمرا گولی لگنے سے زخمی، پولیس
- رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی
- نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
- یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی
- شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق
- افریقی ملک چاڈ کے صدر فرنٹ لائن پر فوج کی کمانڈ کے دوران ہلاک
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
قومی اسمبلی؛ بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور

بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل پر کوئی اعتراض نہیں، شیریں مزاری
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور کرلیے۔
قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں رکن اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل 2020 پیش کیا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل پر کوئی اعتراض نہیں، ہماری ایک ترمیم ہے اس کو بل کا حصہ بنایا جائے۔ ترمیم کے بعد ایوان نے امتناع جسمانی سزا بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ثناء اللہ مستی خیل نے سود کی بنیاد پر کاروبار، نجی رقوم کا لین دین، ایڈوانس لینے اور ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل پیش کیا جسے اسمبلی نے منظور کرلیا ۔
مولانا عبدالاکبر چترالی نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو عربی زبان کی لازمی تعلیم دینے کے احکام وضع کرنے کے بل کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
بلز کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔