شمالی وزیرستان میں کارروائی، تحریک طالبان کا کمانڈر حسن سجنا ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 23 فروری 2021
حسن سجنا میرعلی میں 4 خواتین ورکرز کے قتل،فورسز اور شہریوں پر حملوں،دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں ملوث تھا (فوٹو : فائل)

حسن سجنا میرعلی میں 4 خواتین ورکرز کے قتل،فورسز اور شہریوں پر حملوں،دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں ملوث تھا (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا جس میں تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈرحسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

یہ پڑھیں : شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا پیر کو میرعلی میں چار خواتین ورکرز کے قتل، فورسز اور شہریوں پر حملوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں سمیت دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔