راحت فتح کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک  منگل 23 فروری 2021
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014ء کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا تھا (فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014ء کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا تھا (فوٹو: فائل)

 لاہور: گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس میں 9 کروڑ روپے موجود ہونے کی تفصیلات ٹیکس آفس بھجوائی تھیں جس کے بعد آر ٹی او کی ٹیم نے سال 2014ء کا آڈٹ کرکے گلوکار پر زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان سال 2014ء کے خفیہ بینک اکاؤنٹس پر ایمنسٹی اسکیم لے چکے ہیں اور انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد گلوکار پر زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: ایف بی آر نے راحت فتح علی کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کر دیا

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایف بی آر نے تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا  انکم ٹیکس سال 2014ء کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔