شہری کے اکاؤنٹ سے 84 لاکھ روپے غبن کرنے والے نیشنل بینک کے 3 ملازمین گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 23 فروری 2021
دو بینکار مزید گرفتار ہوں گے، فراڈ میں اے وی پی، مینیجر آپریشن افسر، افسر گریڈ ون، نیجر، ہیڈ کیشئیر بھی شامل (تصاویر : ایف آئی اے)

دو بینکار مزید گرفتار ہوں گے، فراڈ میں اے وی پی، مینیجر آپریشن افسر، افسر گریڈ ون، نیجر، ہیڈ کیشئیر بھی شامل (تصاویر : ایف آئی اے)

 کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے کارروائی کے دوران 84 لاکھ سے زائد رقم کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکس سرکل فہد خواجہ کے مطابق بینک ملازمین کی ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات نیشنل بینک کے این او آر کمپلیکس میں کی گئی، اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے نجی کمپنی کے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاونٹ میں منتقل کی۔

بینک مینجر کی شکایت پر ایف آئی اے نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم اشہد صدیقی، جہانزیب بشیر، کریم بخش اور اوصاف نامی بینک ملازمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

فراڈ میں ملوث خالد رشید، حسین میمن سمیت مزید دو بینکار بھی گرفتار کیے جائیں گے، فراڈ میں مختلف برانچز کے بینکاروں میں اے وی پی، مینیجر آپریشن افسر، افسر گریڈ ون، نیجر، ہیڈ کیشئیر بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔