- سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار
- آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم
- وقت آگیا ریاست ناراض لوگوں سے بھی بات کرے، مصطفی کمال
- ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر من مانا اضافہ

سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے لیکن ڈیری مافیا 130 میں دودھ بیچ کر 36 روپے فی لیٹر اضافی رقم وصول کر رہا ہے (فوٹو : فائل)
کراچی: ڈیری مافیا نے شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ایک بار پھر تازہ دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کی بڑی دکانوں پر دودھ 130 روپے لیٹر فروخت ہونے لگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز پر مشتمل مافیا نے دودھ کی قیمت میں از خود غیر قانونی طور پر اضافہ کردیا۔ کراچی کے لیے تازہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے لیٹر ہے اس طرح ڈیری مافیا صارفین سے فی لیٹر 36 روپے غیر قانونی طور پر وصول کررہی ہے۔
کراچی میں دودھ کی گھریلو کھپت 50 ہزار لیٹر یومیہ ہے اس لحاظ سے فی لیٹر 36 روپے کے غیرقانونی منافع کا حساب کیا جائے تو ڈیری مافیا شہریوں سے یومیہ بنیادوں پر 18 کروڑ روپے لوٹ رہا ہے لیکن سندھ حکومت اور انتظامیہ کے کانوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگ رہی اور دودھ کی قیمت دس روپے اضافے سے 130 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے۔
ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں یکم فروری سے 20 روپے اضافے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم شہری حکومت کے دباؤ کے باعث ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا تاہم اب انتظامیہ کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیری مافیا نے قیمت بڑھادی۔
شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، قائد آباد، کورنگی، کیماڑی اور شاہ فیصل کالونی وغیرہ میں دودھ 130 روپے لٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب دودھ کی قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا، شہری حکومت نے ہم سے مہنگائی کے تناسب سے دودھ کی قیمتوں میں رد و بدل کا وعدہ کررکھا تھا جو کہ وفا نہیں ہوا، مہنگائی کے باعث ڈیری فارمرز کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔