- عمران خان نے سلمان رشدی پر ہونے والے حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
- دن میں 200 بار بانگ دینے والے مرغے کے مالک پر مقدمہ درج
- منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی
- ایک صدی قبل معدوم ہوئے تسمانین ٹائیگر کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش
- بھارت کے روس سے سستے داموں تیل خریدنے پر امریکا کا ردعمل آگیا
- لاہور میں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہل کار پر چڑھادی
- پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دھاندلی کی بھارتی کوشش مسترد کردی
- پی ایس ایل پلیئرز کی نیلامی کے حوالے سے تجویز ارسال
فیصل واوڈا کی نااہلی کیس میں عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معافی، 50 ہزار جرمانہ بھی ادا

فیصل واوڈا جس پارلیمان کے رکن ہیں اس کو عزت دیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کی مسلسل عدم پیشی پر کہا ہے کہ وہ جس پارلیمان کے رکن ہیں اسے عزت دیں۔
الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی تو وہ حسب معمول پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد 50 ہزار روپے کے جرمانے پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔
وکیل نے یہ بھی کہا کہ درخواستوں کے قابل سماعت نہ ہونے پر تفصیلی دلائل دیے ہیں، پہلے کمیشن اپنے دائرہ اختیار اور درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ڈیڑھ سال بعد نااہلی درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار، پرویز رشید کی درخواست مسترد
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ خواہ مخواہ کیس کو لٹکانا سمجھ سے بالاتر ہے، آج تک فیصل واوڈا نے جواب بھی جمع نہیں کرایا۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ لگتا ہے فیصل واوڈا کمیشن کو کچھ سمجھتے ہی نہیں۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ سماعت کا اختیار نہیں؟ بہتر ہوگا اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں، صاف صاف بتائیں فیصل کیوں نہیں آئے؟ کیا وہ قانون سے بالاتر ہیں؟ جس پارلیمان کے وہ رکن ہیں کیا انہیں اس کی بالادستی کا احترام نہیں؟۔
وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کراچی میں ہیں، ان کی والدہ بیمار ہیں اس لئے نہیں آسکے۔
ممبر پنجاب نے کہا کہ جہاں اتنے جھوٹ بولے وہاں ایک جھوٹ جہاز کا ٹکٹ نہ ملنے کا بھی بول دیتے، فیصل واوڈا جس پارلیمان کے رکن ہیں اسکو عزت دیں۔
الیکشن کمیشن نے طلبی کا حکم چیلنج کرنے کی فیصل واوڈا کی درخواست مسترد کردی جبکہ نااہلی کیس ناقابل سماعت ہونے کی استدعا بھی مسترد کردیں۔
فیصل واوڈا نے 50 ہزار روپے جرمانہ کمیشن کو جمع کروا دیا جسے الیکشن کمیشن نے سویٹ ہوم میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نااہلی کیس میں جواب طلب
ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کراچی نے دوہری شہریت کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کا کہا، الیکشن کمیشن ہی متعلقہ فورم ہے جو یہ کیس سن سکتا۔ فیصل واوڈا کیخلاف درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا چاہتے ہیں سینیٹر بن جائیں تاکہ یہ کیس ختم ہوسکے۔
فیصل واوڈا نے عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جبکہ کمیشن نے فیصل واوڈا کو 10 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔