راولپنڈی ریلوے اسٹیشن دہشت گردی سے بچ گیا، بوتل بم برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 24 فروری 2021
ایک بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں فوٹو: رپورٹر

ایک بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں فوٹو: رپورٹر

 راولپنڈی: ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس نے مصنوعی دھماکے سے بوتل بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔  بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کرکے ناکارہ بنادیا اور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے قبل تاجروں نے احاطہ مٹھو خان اور دیگر بازاروں کی دکانیں بند کردیں جبکہ ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔