امریکا میں 105 سالہ خاتون نے ویکسین کی مدد سے کورونا کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 24 فروری 2021
لوسیا ڈیکلرک 1916 میں ہوائی میں پیدا ہوئی تھیں، فوٹو : ٹوئٹر

لوسیا ڈیکلرک 1916 میں ہوائی میں پیدا ہوئی تھیں، فوٹو : ٹوئٹر

 واشنگٹن: امریکا میں 105 سالہ خاتون لوسیا ڈی کلرک مہلک کورونا وائرس کو ویکسین کی مدد سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نرسنگ ہوم میں مقیم 105 سالہ خاتون لوسیا ڈی کلرک کووڈ-19 سے صحت یاب ہوگئیں۔ لوسیا کلرک میں کورونا کی تصدیق ہوئی تو انہیں ویکسین کا ایک ٹیکہ لگ چکا تھا۔

لوسیا ڈی کلرک کا دوسرا ٹیکہ لگنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ اُن کے معالجین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی خوراک لگنے کی وجہ سے اُن میں کورونا کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ صحت یاب ہوگئیں۔

یہ خبر پڑھیں : فرانس میں 117 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی 

105 سالہ امریکی خاتون کورونا کو شکست دینی والی سب سے عمر رسیدہ فرد نہیں اس سے قبل یورپ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون اور فرانس کی عیسائی راہبہ سسٹر آندرے نے 117 سال کی عمر میں کورونا کو شکست دی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جرمنی کی 101 سالہ خاتون سے یورپی ممالک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز 

لوسیا ڈی کلرک ہوائی میں 1916 میں پیدا ہوئی تھیں اور زندگی کی 105 بہاریں دیکھنے کے دوران انہوں نے دو عالمی جنگوں، دو ہلاکت خیز ہسپانوی فلو اور اب کورونا وبا کا سامنا کیا ہے جب کہ اُن کے 3 شوہر اور ایک بیٹے کا انتقال ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی 

اپنی طویل عمر کا راز عبادت اور متوازن غذا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوس پینا اور بیکنگ سوڈا سے دانت صاف کرنا ہمیشہ سے عادت رہی ہے اور یہی صحت کی ضامن بھی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔