نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کے شرح منافع میں کمی کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 25 فروری 2021
شرح منافع کمی سے بجلی کا پیداواری ٹیرف 15 پیسے فی یونٹ تک کم ہوگا۔ فوٹو:فائل

شرح منافع کمی سے بجلی کا پیداواری ٹیرف 15 پیسے فی یونٹ تک کم ہوگا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کی شرح منافع کردی، جس کے  بعد  بجلی کا پیداواری ٹیرف 15 پیسے فی یونٹ تک کم ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے دو مزید پاور پلانٹ کی شرح منافع کم کردی ہے، شرح منافع کمی سے بجلی کا پیداواری ٹیرف 15 پیسے فی یونٹ تک کم ہوگا۔

نیپرا کے مطابق  قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ کا ریٹ آف ریٹرن 16 سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا ہے اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا ریٹ آف ریٹرن 15 سے کم کر 12 فیصد کیا گیا ہے۔

قائداعظم تھرمل کا ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے پر ریٹ آف ریٹرن 31 پیسے فی یونٹ اور ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے پر ریٹ آف ریٹرن 34 پیسے فی یونٹ، پنجاب تھرمل پلانٹ کا ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے پر ریٹ آف ریٹرن 25 پیسے اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 29 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔