بالی ووڈ میں شوق سے نہیں حادثاتی طور پر آئی، روینہ ٹنڈن

ویب ڈیسک  جمعرات 25 فروری 2021
مجھے خوبصورت چہرے کی وجہ سے فلموں کی آفرز ہوئی تھیں، اداکارہ روینہ ٹنڈن۔ فوٹو:فائل

مجھے خوبصورت چہرے کی وجہ سے فلموں کی آفرز ہوئی تھیں، اداکارہ روینہ ٹنڈن۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ میں انڈسٹری میں شوق سے نہیں حادثاتی طور پر آئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینا ٹنڈن نے انٹرویو میں شوبز میں انٹری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج میں انڈسٹری میں ہوں تو حادثاتی طور پر ہوں کیوں کہ میں کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی۔ میں تو ایسی لڑکی  تھی جو اپنی جوانی میں گول مٹول ہوا کرتی تھی، لوگ مجھے حیرانگی سے دیکھا کرتے تھے۔

روینا ٹنڈن نے یہ بھی کہا کہ میرے لئے شائد خوش قسمتی تھی کہ مجھے اسکول کے زمانے میں بھی کسی بھی فنکشن میں پرفامنس کے لئے سب سے آگے کھڑا کیا جاتا تھا لیکن قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ مجھے کالج کے زمانے میں ایک اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا۔

46 سالہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اشتہار دینے والے صاحب مجھے اسکرین پر آنے کا کہتے تھے لیکن میں منع کر دیا کرتی تھی یہاں تک کہ  مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی بھی آفرز آئیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوں کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی ڈیبیو فلم ’پتھر کے پھول‘ سے قبل بھی آٹھ فلموں کی پیش کش ہوئی تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ اچھی فلمیں نہیں تھیں بس میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھی لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اگر میرا چہرہ خوبصورت نہ ہوتا تو شائد مجھے فلموں کی آفرز ہی نہ ہوتیں۔

واضح رہے کہ تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی روینا ٹنڈن نے 1991 میں سلمان خان کے مد مقابل فلم ’ پتھر کا پھول‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔