نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت لوگوں کا ذکر کرتے رو پڑیں

ویب ڈیسک  جمعرات 25 فروری 2021
ہدایت کار مجھے آڈیشن کے لیے بلاکر میرے منہ پر ہی میرا مذاق اڑاتے تھے، بھارتی اداکارہ

ہدایت کار مجھے آڈیشن کے لیے بلاکر میرے منہ پر ہی میرا مذاق اڑاتے تھے، بھارتی اداکارہ

 ممبئی: بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں پیش آنے والے تلخ تجربات کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ جب بھارت پہنچی تو بہت پرجوش تھی، میں سوچ رہی تھی مجھے لیموزین میں پک کیا جائے گا اور ہوٹل کے کسی زبردست سے کمرے میں ٹھرایا جائے گا اور لیموزین میں ہی میں آڈیشن دینے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔

نورا فتیحی نے کہا کہ ان تمام باتوں کے برعکس مجھے بھارت میں شیطان صفت جیسے انسانوں اور بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں لوگوں نے میرا پاسپورٹ چرا لیا، مجھے بھارت سے بے دخل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت کار مجھے آڈیشن کے لیے بلاکر ہندی میں ڈائیلاگ بولنے کا کہتے، میرے لہجے کا میرے منہ پر ہی مذاق اڑاتے تھے جب کہ میں سوچتی تھی کہ کاش یہ میرے سامنے تو میرا مذاق نہ اڑائیں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ جتنی مشکلات میرے ساتھ پیش آئیں اگر کسی دوسرے شخص کے ساتھ آتیں تو وہ امید کھو چکا ہوتا اور مکمل طور پر بکھر جاتا جب کہ امید کھودینا بہت ہی بھیانک چیز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔