- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
- دن میں 200 بار بانگ دینے والے مرغے کے مالک پر مقدمہ درج
- منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی
- ایک صدی قبل معدوم ہوئے تسمانین ٹائیگر کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش
- بھارت کے روس سے سستے داموں تیل خریدنے پر امریکا کا ردعمل آگیا
- لاہور میں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہل کار پر چڑھادی
حُبِ الہی کا حصول

ہمیں ان تمام احکامات پر عمل کرنا چاہیے جس کا حکم اﷲ تعالی نے دیا ہے اور نبی کریم ﷺ نے امّت کو اپنے قول و فعل سے بتایا ہے
انسانی فطرت میں ہمہ اقسام کی چاہتیں، انسیت اور محبتیں ودیعت کی گئی ہیں۔
اپنی ذات سے لے کر اپنی اولاد و والدین، رشتے دار، احباب و اقرباء اور پھر مال تک یہ وہ تمام محبتیں ہیں جو ہر انسان میں موجود ہیں۔ ان تمام اقسام کی محبتوں کے معیارات اور درجے بھی الگ ہیں، مگر ان سب پر جو محبت فوقیت رکھتی ہے وہ اس ذات کی ہے جس نے انسان کو بنایا پھر ا س کے بھیجے ہوئے پیغام دینے والے آخری نبی کریم ﷺ سے محبّت کرنا اور آپؐ کے پیغام سے محبت کرنا اور اس پیغام کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کرنا۔
سوال یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے ہی سب سے زیادہ محبّت کیوں کی جائے ۔۔۔ ؟
اﷲ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ کی اطاعت کیوں ضروری ہے ۔۔۔۔ ؟
اگر ہم کائنات اور کائنات میں موجود چیزوں کو دیکھے تو ہمیں اس کے بنانے والا کا خیال آتا ہے کہ یہ سب چیزیں کس نے بنائی ہیں؟ اتنا منظّم نظام کائنات کا کون چلا رہا ہے؟ کوئی ایسی ہستی ضرور موجود ہے جو اس نظام کو چلا رہی ہے اور وہ ہے رب کائنات۔ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور ہم اس کی نعمتوں کا شُکر ادا نہیں کرسکتے، بے شمار احسانات ہم پر ہیں ہم اسے ہرگز نظر انداز نہیں کرسکتے۔ سوچیے! اگر کوئی ہم پر جب احسان کرتا ہے تو ہم اس کے ساری زندگی احسان مند رہتے ہے تو اس ہستی کے ہم شُکر گزار اور احسان مند کیوں نہ ہوں اور اس سے محبت کیوں نہ کی جائے جس کے ہم پر بے شمار احسانات ہے ہمارا وجود اس کا ثبوت ہے۔ اﷲ تعالی نے ہمیں صرف خلق ہی نہیں بل کہ ہماری اچھی زندگی کی راہ نمائی کے لیے اپنے محبوب ﷺ کو بھی مبعوث فرمایا، ہمیں اپنے محبوب ﷺ کا امّتی ہونے کا اعزاز بھی بخشا جو اس کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ کا مفہوم ہے کہ اور اگر تم اﷲ کے احسانات کو گننا چاہو بھی تو تم نہیں گن سکو گے۔
محبت کو دیکھا جائے تو وہ دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک محبت حسی و جبلّی ہوتی ہے۔ جیسے ماں کو اپنے بچے سے ہوتی ہے اور ایسی محبت جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے اور ایک محبت عقل کی بنیاد پر ہوتی ہے جو انسان کے ساتھ خاص ہوتی ہے جو عقل کی راہ نمائی کرتی ہے۔ مومن کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ اﷲ تعالی اور اس کے حبیب ﷺ کی ذات سے محبّت ہونی چاہیے ۔ ارشاد ربانی کا مفہوم ہے کہ وہ لوگ جو ایمان لائے وہ سب سے زیادہ اﷲ سے محبت رکھتے ہیں اور خاتم الاانبیاء رسول کریمؐ سے محبت اور آپؐ کی اطاعت کرتے ہیں۔
اﷲ نے ہم پر بے شمار احسانات کیے ہیں، جن کا شمار ناممکن ہے، مگر کچھ احسانات وہ ہیں جن کو دیکھ کر ہمیں محسوس ہوگا کہ اﷲ سے سب سے زیادہ محبت کیوں کی جائے۔ غور کیجیے! اس نے ہمیں زندگی جیسی انمول نعمت عطا کی، ہمیں عقل و شعور عطا کیا جو ہمیں دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے۔
زندگی کے ساتھ اس زمین میں رہنے کے تمام اسباب عطا کیے، خلافت ارضی عطا کی، ہماری راہ نمائی کے لیے انبیائے کرامؑ اور پیغمبر اور رسول بھیجے، ہم پر اپنے پیارے حبیب ﷺ کے ذریعے اپنی آسمانی کتاب قرآن حکیم بھیجی جو ناصرف دنیا میں ہماری راہ نمائی کرے گی بل کہ آخرت میں بھی ہماری شفاعت کا ذریعہ بنے گی۔ اﷲ تعالی ہی مشکلات میں ہماری مدد کرتا ہے، ہماری فریاد سنتا ہے اور ہمیں بے سہارا نہیں چھوڑتا، وہ ہمارے حق میں بہت مہربان اور سدا رحم کرنے والا، معاف کرنے والا، ہمارے گناہوں پر پردہ پوشی کرنے والا اور ہماری توبہ قبول کرنے والا ہے۔
ان احسانات کا تقاضا ہے کہ ہم بھی اﷲ اور اس کے حبیب کریم ﷺ سے محبت کریں، اس کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزاریں، اس کی بندگی کے حقوق کو ادا کریں۔ اﷲ تعالیٰ کی محبت کے کچھ طریقے و تقاضے ہیں ایسی چیزیں جو اس کو ناپسند ہے اسے نہیں کرنا چاہیے جو اسے پسند ہے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ اسی طرح ہم اس کی محبت کے مستحق بن سکتے ہیں اور دنیا کے ساتھ ہماری عاقبت بھی سنور سکتی ہے۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ جس سے محبت کی جاتی ہے اس کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اﷲ کی محبت کا یہ تقاضا ہے جو چیز اسے ناپسند ہے اسے نہیں اختیار کرنا چاہیے، جو پسند ہے اسے اختیار کرنا چاہیے۔
اﷲ کو جو چیزیں ناپسند ہے ان میں سے چند یہ ہیں کہ ہمیں صرف اﷲ ہی کی عبادت کرنی چاہیے، کسی بھی حالت میں شرک نہیں کرنا چاہیے اور ہر قسم کے شرک سے بچنا چاہیے کیوں کہ شرک ایک ایسا عمل ہے جو اﷲ کو انتہائی ناپسند ہے۔
اﷲ کی محبت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے، اس کی ہمیں قرآن سے بہتر راہ نمائی ملتی ہے۔ اﷲ پاک نے ارشاد فرمایا، مفہوم:
بے شک! اﷲ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
بے شک! اﷲ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
بے شک! اﷲ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
بے شک! اﷲ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
اور کچھ اخلاق ایسے ہیں جو اﷲ تعالیٰ پسند نہیں کرتا جیسے کہ
بے شک! اﷲ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
بے شک! اﷲ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
بے شک! اﷲ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
مختصراً ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں وہ اخلاق اپنانے چاہییں کہ جس سے ہم اﷲ کی محبت کے مستحق بن سکتے ہیں، جیسے اﷲ پسند فرماتا ہے انہیں اختیار کرنا چاہیے اور ان اخلاق کو ترک کرنا چاہیے جو اﷲ کو ناپسند ہیں اس طرح ہم اﷲ کی محبت حاصل کرسکتے ہے۔ ایک مومن ہونے کی حیثیت ہمیں ان تمام احکامات پر عمل کرنا چاہیے جس کا حکم اﷲ تعالی نے دیا ہے اور نبی کریم ﷺ نے جیسا امت کو اپنے قول و فعل سے بتایا ہے۔ ہم دنیا کی عارضی محبت کی خاطر وہ کام کرتے ہیں جو آخرت میں ہماری پکڑ کا سبب بن کر ہماری عاقبت خراب کرسکتے ہیں۔ کیا یہ انتہائی نقصان اور خسارے کی بات نہیں ہے ؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔