- کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
- آٹھویں جماعت کے طالب علم نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- ملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اسلامک گیمز: پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- کیوبا میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر آسمانی بجلی گرگئی، 1 ہلاک، 121 زخمی
- پاکستانی طالبعلموں نے زرعی شعبے کے لیے موسمیاتی اسٹیشن تیارکرلیا
- بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
- پاکپتن سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
- کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لکٹی ہوئی لاش برآمد
- فارن فنڈنگ میں اب پی ٹی آئی کے کسی جواب کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات
- یزیدی حکومت سے نمٹنے کے لیے 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان
- راولپنڈی: کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
- نوجوان نسل عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئے، شرجیل انعام میمن
- پسند کی شادی کی خواہش؛باپ نے بیٹی کے قتل کیلیے ایک لاکھ روپے سپاری دیدی
- لاہور: اغوا کا ڈرامہ رچاکر والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار
- بنگلادیش؛ پٹرولیم مصنوعات میں 52 فیصد اضافے پر ہنگامے پھوٹ پڑے
- شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں دو ملزمان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی
- اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کرلیا
PTI جانتی ہے ری پولنگ ہوئی تو جیتنا مشکل ہے، تجزیہ کار

ایاز خان، فیصل حسین، شکیل انجم، طاہر اشرفی، محمد الیاس، عامر الیاس رانا، ’ایکسپرٹس‘ میں گفتگو
لاہور: روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا کہ پی ٹی آئی کوپتا ہے کہ اگرری پول ہواتوہماراجیتنامشکل ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی رٹ قائم کی ہے اورادارے اگراسی طرح اپنی رٹ قائم کریں گے توملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں میزبان دعا جمیل سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورے حلقے میں ری پول ہوگاتومینج کرنابہت مشکل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے جوانتظامیہ کے حوالے سے فیصلے کیے ہیںوہ قابل تحسین ہیں ،سرکاری ملازموں کویہ سمجھناچاہیے کہ وہ ریاست کے ملازم ہیں کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔
بہت اطمینان کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ اس ملک میں الیکشن کمیشن بھی شاید آزادہونے جارہا ہے۔ عامرالیاس رانانے کہا کہ اس وقت حکومت کیلیے جائے رفتن نہ پائے ماندن والامعاملہ ہے اگروہ مانتے ہیں توبھی مرتے ہیں اورنہیں مانتے توبھی مرتے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی نظام کیلیے ری پول ضروری تھا، اس فیصلے سے ہرافسرکویہ سمجھ آجائے گی کہ اگر میں نے اس قسم کی حرکت کی تواسکا نتیجہ یہ نکلے گا اورامیدوارکوسمجھ آجائے گی کہ میں نے کروڑوں روپیہ لگایا ہے اورالیکشن بھی گیا اور کریڈیبلٹی بھی گئی ۔
حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاکہ جوآدمی آج کے دور میںالیکشن لڑتاہے اس کادس پندرہ بیس کروڑروپیہ آرام سے لگ جاتاہے چیف الیکشن کمشنرصاحب اس ضابطے پر بھی عمل کروائیں۔ شکیل انجم نے کہاکہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے کیونکہ اسے پتا ہے کہ اس نے کیا حربے استعمال کیے ہیں اورلوگوں کواورانتظامیہ کوکیسے مینج کیاہے۔
حکومت کوچاہے کہ سیاسی بصیرت کامظاہرہ کرے ۔ محمدالیاس نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرنے بہت اچھافیصلہ کیاہے اگرچودہ یاستائیس پرپولنگ کرواتے توکوئی نہ کوئی مسئلہ پیداہوجاناتھا، چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میںبہت اچھاکیاکہ برابرکے امیدوار منتخب کروا دیے اورجوپنجاب میں منڈی لگنی تھی وہ اب نہیں لگ سکے گی۔ فیصل حسین نے کہا کہ تواتر کے ساتھ ایسے معاملات سامنے آئے ہیں کہ وہ ادارے شاید اب عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں اورانھوں نے خودکوغیرجانب داررکھنے کافیصلہ کیا ہے، اداروںنے بہت کوشش کی کہ اس حکومت کوکامیاب بنایاجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔