- کورونا وائرس کی شدت، احتیاط کا دامن تھام لیجیے
- ملک میں کورونا وبا کی شدت برقرار، مزید 5152 کیسزرپورٹ
- الخدمت فاؤنڈیشن... خدمت سے عبادت تک
- فلپائن میں ڈھائی کروڑ ڈالرکی سیپیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں کو کمزور بناسکتی ہے
- واٹس ایپ: آئی فون صارفین کےلیے دو بہترین فیچر
- ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی!!
- پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب، رمضان میں منافع خوری عروج پرپہنچ گئی
- بھائی کی دیکھ بھال کے ساتھ کام کرنے والی آصفہ مثال بن گئی
- پاکستان ٹیم کو پریکٹس کا پروانہ مل گیا، کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر
- اتحاد ٹاؤن، باپ کے قاتل کو قتل کرنیوالا ملزم موقع پر پکڑا گیا
- توقعات کا کوہ ہمالیہ بابر اعظم سے وابستہ کیا جانے لگا
- ٹی ایل پی اسلام آباد مارچ کرے تو ساتھ دیں گے، فضل الرحمن
- وفاق کا جید علما کی مدد سے مذاکراتی آپشن اختیار کرنے کا عندیہ
- ڈیجیٹل کرنسی منی لانڈرنگ سے نمٹنے میں مددگار ہوگی
- کراچی میں عوام نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے
- گندم کی سندھ اسمگلنگ پنجاب کےلیے سنگین بحران کا سبب بننے لگی
- ڈاکٹرز کو نسخوں پر برانڈ کے بجائے جینرک نام لکھنے کی ہدایت
- مظفرگڑھ،جعلی پیرنیوں نے بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر مارڈالا
- پاکستان میں مختلف امراض ہولناک شکل اختیار کرنے لگے، 190 ممالک میں 122 واں نمبر
2022 تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرا دینگے،امین الحق

اسٹاک ایکس چینج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مابین اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے لیے مل کر کام کریں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آئی ٹی کمپنیوں کی شمولیت کے لیے جیم بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے آئی ٹی کمپنیاں سرمایہ حاصل کرکے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی رفتار کو تیز کرسکیں گی۔ معاہدے کی تقریب گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عمران ناصر اورپاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے دستخط کیے تقریب میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت کے اختتام تک آئی ٹی کی ایکسپورٹ5ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے آئی ٹی کے میدان میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔
ہمیں ان تبدیلیوں کے ساتھ کم آہنگ ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔کورونا کی وبا کے عروج میں ایم کیو ایم اور کراچی کی تاجر برادری نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کی تھی۔ ہمیں برق رفتاری سے فائیو جی متعارف لانا ہوگی 2022 دسمبر تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عمران ناصر نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار آئی ٹی کمپنیاں میں رجسٹرڈ ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے آئی ٹی کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گے،پاکستان اسٹاک ایکسچنج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں مفاہمت کی یادداشت کا مقصد آئی ٹی کمپنیوں کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔