الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز

ویب ڈیسک  جمعـء 26 فروری 2021
اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس ادارے کے حامی بن گئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے، چت بھی میری ، پَٹ بھی میری، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی مرضی کے مطابق ہوں، جب الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ ہوئے، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچاتے ہیں، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔