فاٹا میں بے گھر افراد کےلیے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد

ارشاد انصاری  جمعـء 26 فروری 2021
عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے

عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے

 اسلام آباد: عالمی بینک  فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر ے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے، اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں، اس سے ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریکوری پراجیکٹ میں خیبر پختون خواہ کے چار نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔