سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

بزنس رپورٹر  جمعـء 26 فروری 2021
فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 9 ہزار250 ہوگئی ۔ (فوٹو، فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 9 ہزار250 ہوگئی ۔ (فوٹو، فائل)

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 26ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1764ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1050 روپے کمی سے 1لاکھ 9 ہزار250، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے کمی سے 93 ہزار664 روپے رہی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 1400 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔